مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کینیڈا کی جانب سے سپاہ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ فیصلہ ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کینیڈا کا یہ فیصلہ گذشتہ ایک دہائی سے صہیونی حکومت اور دہشت تنظیموں کے ساتھ تعلقات کا نتیجہ ہے۔
کنعانی نے کینڈین پارلیمنٹ کے اراکین سے مطالبہ کیا کہ سپاہ پاسداران انقلاب کے خطے میں دہشت گردی اور دیگر معاملات میں کردار کا مطالعہ کریں تاکہ سپاہ پاسداران کی حیثیت سے آگاہ ہوجائیں۔
کنعانی نے تاکید کی کہ سپاہ پاسداران انقلاب ایک گروہ ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں اور ایران کے آئین کے تحت ملکی سلامتی اور ملک کے اندر اور باہر دہشت گردی کے خلاف اہم کردار ادا کررہا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ کینڈین اراکین پارلیمنٹ کے اس نامعقول اور احمقانہ فیصلے سپاہ پاسداران انقلاب کے کردار پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ایران اس ناقابل قبول فیصلے کے خلاف ملکی مفادات کے مطابق جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
آپ کا تبصرہ